کراچی (پی پی آئی)پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ رات کے اندھیرے میں آئین پر قدغن لگائی گئی۔ حلیم عادل شیخ نے کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا کے سامنے اظہارِ خیال کیا،پی پی آئی کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ جب عدالتیں کام کرنا بند کر دیں تو انقلاب جنم لیتا ہے، ترمیم لانے والے عوام کے حقیقی نمائندے نہیں۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا ہے کہ ڈنڈے کے زور پر لائی گئی ترمیم عوام کے زور پر ختم کروائیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ترمیم کی مشاورت کا حصہ تھے تاکہ سب کے چہرے عیاں ہو سکیں۔