قومی اسمبلی جانا تو دور کی بات، قریب سے بھی نہیں گزرا: زین قریشی

ملتان (پی پی آئی) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی زین قریشی نے کہا ہے کہ کسی حکومتی اہلکار سے ملاقات ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق ملتان سے جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں زین قریشی نے کہا کہ میں نے والد شاہ محمود قریشی کے کہنے پر روپوشی اختیار کی۔  زین قریشی نے مزید کہا کہ مجھے والد نے لاہور بلایا اور کہا کہ کسی صورت آئینی ترمیم منظور نہیں ہونی چاہیے، آئینی ترمیم کی حمایت سے متعلق میرے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ میرا قومی اسمبلی جانا تو دور کی بات میں اس کے قریب سے بھی نہیں گزرا، پارٹی پالیسی اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستانی تن ساز نے مسٹر یونیورس مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا

Mon Oct 21 , 2024
لاس ویگاس (پی پی آئی)پاکستانی تن ساز رمیز ابراہیم نے امریکا میں مسٹر یونیورس مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ ذرائع کے مطابق رمیز ابراہیم نے مینز فزیک کیٹیگری میں سونے کا تمغہ حاصل کیا، لاس ویگاس میں مسٹر یونیورس مقابلوں میں 44 ممالک کے تن سازوں نے شرکت کی۔ واضح رہے تین عالمی اعزاز حاصل کرنے والے پاکستانی […]