کراچی(پی پی آئی)پہلی انٹر نیشنل پاکستان والی بال لیگ کیلئے پاکستان والی بال فیڈریشن کا اہم اجلاس پیر کو طلب کرلیاہے، اجلاس میں اسپانسرز اور فرنچائز مالکان کو بھی مدعو کیا گیا ہے،پی پی آئی کے مطابق فیڈریشن نے رواں سال اکتوبر نومبر میں اس لیگ کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں لیگ کی تاریخ اور شہر کو بھی حتمی شکل دی جائے گی، چھ فرنچائز ٹیموں پر مشتمل مقابلے اسلام آباد میں ہونیکا امکان ہے، ہر ٹیم میں تین غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا جاسکے گا، فیڈریشن حکام کے مطابق کئی غیر ملکی ٹیموں نے دل چسپی کا اظہار کیا ہے۔