پی ٹی اے انٹر نیٹ پرریاست مخالف مواد کے خلاف سرگرم

کراچی(پی پی آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 3لاکھ 63ہزار ’یو آر ایل‘ بلاک کیے ہیں۔  پی ٹی اے ڈیٹا میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2021سے جون 2024تک ہتک آمیز یا نقل مواد کی کیٹیگری میں سب سے کم یو آر ایل بلاک کیے گئے۔ اس کیٹیگری میں 13ہزار 305یو آر ایل پراسیس کیے گئے تاہم ان میں سے 7ہزار 353بلاک ہوئے۔ مجموعی طور پر بلاکنگ کی شرح ان ساڑھے تین سالوں میں 84.72فیصد رہی۔پی ٹی اے ڈیٹا کے مطابق توہین عدالت کی کیٹیگری میں 2ہزار 480یو آر ایل بلاک کیے گئے۔یو آر ایلزبلاک ہونے کی سب سے زیادہ شرح دفاعی اداروں کے خلاف مواد کی کیٹیگری میں رہی، جس میں 1لاکھ 1ہزار682لنکس بلاکنگ کے لیے پراسیس کیے گئے جن میں سے 74ہزار 224کامیابی سے بلاک ہوئے۔ مجموعی طور پر بلاک کیے گئے یو آر ایلز میں ہزاروں کی تعداد میں سوشل میڈیا پوسٹس بھی شامل تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

انٹرنیشنل والی بال لیگ رواں سال اکتوبر نومبر میں منعقد ہوگی

Sat Aug 17 , 2024
کراچی(پی پی آئی)پہلی انٹر نیشنل پاکستان والی بال لیگ کیلئے پاکستان والی بال فیڈریشن کا اہم اجلاس پیر کو طلب کرلیاہے، اجلاس میں اسپانسرز اور فرنچائز  مالکان کو بھی مدعو کیا گیا ہے،پی پی آئی کے مطابق  فیڈریشن نے رواں سال اکتوبر نومبر میں اس لیگ کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں لیگ کی تاریخ اور شہر کو […]