کراچی(پی پی آئی)کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان “کاگف”کی مجلس عاملہ کی منظوری کے بعد تاحیات چیئرمین سفیرامن صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے معروف سماجی رہنمامحمد سلیم جمالی کو کاگفسندھ کا صدر اور عامر ضیاکو صوبائی کوآرڈینیٹر مقررکیا ہے،ان کی تقرری پر مجلس عاملہ اور مرکزی و صوبائی عہدیداروں نے مبارک باد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ محمد سلیم جمالی اور عامر ضیا کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مالکانہ حقوق،بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی اور کچی آبای قوانین پر عمل درآمد کیلئے جدوجہد کریں گے۔