کراچی(پی پی آئی)سابق وزیر اعظم پاکستان محمد خان جونیجو کا92واں یوم پیدائش اتوار18اگست کو منایا جائے گا۔وہ18اگست1932 کو سندھڑی میں پیدا ہوئے اور1985 کے غیر جماعتی انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد24مارچ 1985سے 29 مئی1988 تک پاکستان کے دسویں وزیر اعظم رہے۔محمد خان جونیجو پاکستان کے انتہائی ایماندار،کم گو وزیر اعظم تھے۔سانحہ اوجڑی کیمپ کے بعد صدرجنرل ضیا الحق اور وزیر اعظم محمد خان جونیجو میں اختلافات پیدا ہو گئے جس کے بعد صدرجنرل ضیا الحق نے8ویں ترمیم کا اختیار استعمال کرتے ہوئے جونیجو حکومت کو بر طرف کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق محمد خان جونیجو 18مارچ 1993 کو انتقال کر گئے تھے۔