کراچی(پی پی آئی)پاکستان کے سابق صدرجنرل محمد ضیا الحق سمیت شہدائے بھاولپورکی36ویں برسی ہفتہ کو منائی گئی وہ پاکستان کے طویل ترین عرصہ تک حکمران رہے۔ پاکستان کے سابق صدر ضیا الحق 12اگست 1924 کوبھارت کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے اور5 جولائی1977 کو فوجی بغاوت کے بعدملک کے حکمران بنے وہ گیارہ برس تک ملک کے بیک وقت صدر اور فوجی سربراہ رہے۔ صدر ضیا الحق17اگست1988 کوبہاول پور کے نزدیکی علاقہ بستی لال کمال میں سی 130طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہوئے،اس حادثے میں ان کیساتھ پاکستان میں اس وقت کے امریکی سفیر آرنلڈ رافیل، امریکی ملٹری کمانڈر جنرل واسم اور جنرل اختر عبدالرحمٰن سمیت اعلیٰ افسران بھی شامل تھے۔