چنائے اوپن: اعصام، بوپننا کی جوڑی کو کوارٹر فائنل میں شکست

چنائے: پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق اوران کے بھارتی پارٹنر روہن بوپننا کوچنائے اوپن کے کوارٹرفائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اعصام الحق اور روہن بوپننا تقریبا دوسال بعد چنائے اوپن میں دوبارہ ایک ساتھ نظر آئے۔ دونوں نے مینز ڈبلز کے پہلے راﺅنڈ میں توباآسانی کامیابی حاصل کرلی لیکن انڈوپاک ایکسپریس کا سفر کوارٹر فائنل میں ختم ہوگیا۔ ٹاپ سیڈ جوڑی کو روس کے کیرن کھاچانوو اوربھارت کے ساکتھ مائینینی کے پئیر نے تین سیٹ کے سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ کیرن اور ساکتھ کی فتح کا اسکور سات پانچ دوچھ اوربارہ دس رہا۔

Next Post

سڈنی ٹیسٹ : آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں326 رنزبناکر آوٹ

Fri Jan 3 , 2014
سڈنی: نگلینڈ کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں326 رنزبناکر آوٹ ہوگئی۔ سڈنی میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس انگلینڈ نے جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو ڈیوڈ وارنر16 رنزبناکر براڈ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔کرس راجرز بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھر سکے […]