ساتواں کراچی ادبی میلہ آج کراچی میں منعقد ہوگا

کراچی(پی پی آئی)کراچی لٹریچر فیسٹیول کی بانی امینہ سید نے اعلان کیا ہے کہ ساتواں کراچی ادبی میلہ اتوار 18اگست کو کراچی میں منعقد ہوگا۔ اس موقع پر امینہ سید نے  بتایا کہ فیسٹیول میں داخلہ مفت ہے، منتظمین چاہتے ہیں اس کمیونٹی میں شامل ہر شخص کتابوں اور ادب سے محبت کرے، اپنے تجربات کا تبادلہ خیال کرے اور ایونٹ سے بھر پور لطف اندوز ہو۔ کراچی ادب فیسٹیول میں عمر شاہد حامد، سفینہ دانش الٰہی، عائشہ باقر، کرسٹی میری لاڈر، آیوش پتھران، حدیل عبید، عروج ممتاز، عمیر عزیز سعید، سلمان فاروقی، ڈاکٹر عشرت حسین، فاروق حسن، محمود شام، امینہ سید اور حمید ہارون شامل ہیں۔پی پی آئی کے مطابق فیسٹیول میں کئی اہم اور مقبول کتابوں پر بھی بحث ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سابق صدرجنرل محمد ضیا الحق سمیت شہدائے بھاولپورکی36ویں برسی منائی گئی

Sat Aug 17 , 2024
کراچی(پی پی آئی)پاکستان کے سابق صدرجنرل محمد ضیا الحق سمیت شہدائے بھاولپورکی36ویں برسی  ہفتہ کو منائی گئی وہ پاکستان کے طویل ترین عرصہ تک حکمران رہے۔ پاکستان کے سابق صدر ضیا الحق 12اگست 1924 کوبھارت کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے اور5 جولائی1977 کو فوجی بغاوت  کے بعدملک کے حکمران بنے وہ گیارہ برس تک ملک کے بیک وقت صدر […]