ملتان (پی پی آئی)ملتان میں آتش گیر مواد پھٹنے سے گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید 2 لاشیں مل گئیں۔ پولیس حکام کے مطابق اندرون شہر میں آتش گیر مواد پھٹنے سے تین منزلہ مکان زمین بوس ہوگیا تھا، تین روز بعد ملبے تلے سے دو مزید لاشیں ملیں، دو مزید لاشیں ملنے کے بعد اموات کی تعداد چھ ہوگئی، پی پی آئی کے مطابق جائے وقوعہ پر آپریشن جاری ہے، ملبے تلے مزید لاشوں کے ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملبے تلے ملنے والی لاشیں باپ بیٹے کی ہیں، والد کا نام شعبان اور بیٹے کا نام رحمان بتایا گیا ہے، باپ بیٹے کے ساتھ ان کا رشتہ دار بھی تھا، امکان ہے وہ بھی ملبے تلے ہو۔ واضح رہے کہ جمعہ کی شب اندرون شہر میں ایک تین منزلہ مکان میں موجود آتش بازی کے سامان میں دھماکہ ہوا تھا۔