مقبوضہ جموں وکشمیر:27اکتوبر کو ”یوم سیاہ“کے طور پر منانے کی اپیل

سری نگر(پی پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر پر مسلسل جاری غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں۔بھارت نے 27اکتوبر 1947کو تقسیم برصغیر کے فارمولے کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے سرینگر کے ہوائی اڈے پر فوج اتار کر جموں وکشمیر کی مسلم اکثریتی ریاست پر قبضہ جما لیا تھا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند جنرل سکریٹری مولوی بشیر احمد عرفانی نے جیل سے ایک پیغام میں کہا کہ 27اکتوبر جموں وکشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے جب بھارت کشمیریوں کی خواہشات پامال کرتے ہوئے جموں وکشمیر پر قبضہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے بھارتی قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور وہ اسکے خلاف گزشتہ 77برس سے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے پیدائشی حق، حق خود ارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں جسکی پاداش میں بھارت انہیں بدترین مظالم کا نشانہ بنا رہا ہے۔بشیر احمد عرفانی نے کہا کہ تنازعہ کشمیر ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے دیرینہ تنازعے کو حل کیے بغیر جنوبی ایشیاء  میں پائیدار امن و استحکام کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مختلف اضلاع میں بارشوں کاالرٹ جاری کردیا

Wed Oct 23 , 2024
ؒٓلاہور(پی پی آئی) پنجاب حکومت نے صوبے میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی سے بچوں اور اسکول کے عملے کو بچانے کے لیے اسکول کے اوقات میں تبدیلی کی ہدایات جاری کی ہیں۔محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق سکول اب اس ماہ کی 28 تاریخ سے 31 جنوری 2025 تک صبح 8 بجکر 45 منٹ کے بعد کھلیں گے۔دریں اثنا، سینئر […]