اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان اور سعودی عرب نے باہمی مفاد پر مبنی اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور اہم شعبوں میں دوطرفہ تجارت بڑھانے اور سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔اس عزم کا اظہار واشنگٹن ڈی سی میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور سعودی وزیر خزانہ محمد ALJADAANکے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔