سیکیورٹی فورسز کاباجوڑ میں آپریشن،انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 6خوارج ہلاک

راولپنڈی(پی پی آئی)یکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں آپریشن کرتے ہوئے انتہائی  مطلوب دہشتگرد سمیت 9 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 9 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک خوارج میں 2 خودکش بمبار اور انتہائی مطلوب خارجی لیڈر سید محمد عرف قریشی استاد بھی شامل تھا،ہلاک ہونے والے خوارج سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد  ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،انڈیکس ریکارڈ88 ہزار کی سطح عبور

Thu Oct 24 , 2024
کراچی (پی پی آئی) پاکستان سٹاک ایکسچینج  جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر ہی نئی بلندی پر جا پہنچا۔ پی ایس ایکس میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور  100 انڈیکس میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔  کاروبار کے آغاز پر ہی انڈیکس میں 244 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 87 ہزار 553 پوائنٹس کی بلند ترین […]