کراچی (پی پی آئی) پاکستان سٹاک ایکسچینج جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر ہی نئی بلندی پر جا پہنچا۔ پی ایس ایکس میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور 100 انڈیکس میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ کاروبار کے آغاز پر ہی انڈیکس میں 244 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 87 ہزار 553 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس میں مزید 823 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 88 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔ واضح رہے کہ ا سٹاک ایکسچینج میں کئی دنوں سے کاروبار میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے اور 100 انڈیکس نئے ریکارڈ قائم کرتا جارہا ہے بدھ کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے کو ملی تھی۔ بدھ کے دن بازار میں 69 کروڑ شیئرز کے سودے 26 ارب روپے میں طے ہوئے جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 66 ارب بڑھ کر 11 ہزار 418 ارب روپے رہی۔