اقوام متحدہ کے قیام کا 79واں یوم تاسیس منایا گیا

  اسلام آباد (پی پی آئی) اقوام متحدہ کا قیام 24 اکتوبر1945 کو اس عالمی ادارے کے منشور کی توثیق کے ساتھ عمل میں آیا تھا۔یہ دن ہر سال منایا جاتاہے جو اقوام متحدہ کے منشور کے رہنما اصولوں اور مقاصد کی نشاندہی کرتا ہے جن کے تحت عالمی تعاون کو عملی شکل دی گئی ہے۔اس موقع پر اقوام متحدہ  کے تحت پاکستان نیشنل کونسل آ ف آرٹس اسلام آباد میں ہفتے کو ایک تقریب منعقد ہو گی۔تقریب کے انعقاد کا مقصد پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کو اجاگر کرنا ہے۔صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان سب کیلئے پرامن اور خوشحال دنیا کے حصول کیلئے اقوام متحدہ کے تمام رکن ملکوں کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہے۔ اقوام متحدہ کے یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کی مسلسل حمایت کی ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان نے عالمی امن و سلامتی کیلئے نمایاں کردار ادا کیا ہے جس میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں فوج اور پولیس کے معاون کے طور پر خدمات انجام دینا بھی شامل ہے۔صدر نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین اور بھارت کے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں اقوام متحدہ کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیوں کے باعث اقوام متحدہ کے عالمی امن کے حصول کی کوششیں خطرے میں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آزاد جموں وکشمیرکا 77 واں یوم تاسیس منایاگیا

Thu Oct 24 , 2024
مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)آزادجموں وکشمیر کا 77واں یوم تاسیس جمعرات کو منایا  گیا۔یہ دن بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کی آزادی اور پورے علاقے کے پاکستان کے ساتھ الحاق تک جدوجہد جاری رکھنے کے عہد کی تجدید کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔یوم تاسیس چوبیس اکتوبر  1947کو ڈوگرہ راج سے آزادی کی یاد میں منایا جاتا ہے۔