لندن: انگلش بے باز جوناتھن ٹروٹ انجری کے باعث ایشز سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر کردیئے گئے ۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر اینڈی فلاور کے مطابق ٹروٹ کافی عرصے پٹھوں میں دباﺅ کا شکار تھے ۔ کھلاڑی کو مکمل صحتیاب ہونے کے لئے کھیل سے وقفہ دیا گیا ہے تاکہ وہ اگلی سیریزوں میں اچھی کارکردگی دکھائیں ۔جوناتھن ٹروٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ سو فیصد فٹ نہ ہونے کے باوجود اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے لیکن اب وہ سمجھتے ہیں کہ ان کو کھیل سے وقفہ لے کر اپنی صحتیابی کی طرف توجہ کرنی چاہیئے ۔
Next Post
پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر عمران خان 61برس کے ہوگئے
Mon Nov 25 , 2013
کراچی: پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر اور سابق کپتان عمران خان61برس کے ہوگئے ۔ پاکستان کی تاریخ کے سب سے کامیاب کپتان عمران خان1952میں لاہورمیں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے فرسٹ کلاس کیرئیرکا آغازصرف سولہ سال کی عمرمیں کیا۔عمران خان نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیوانیس سال کی عمرمیں انگلینڈ کیخلاف برمنگھم میں کیا۔ جبکہ ان کا ون ڈے ڈیبیو تین سال بعد […]
