متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارتی جیلوں میں حریت رہنماوں اور کارکنوں سمیت5ہزار سے زائد کشمیری مقید

 سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر  میں ”تحریک حریت جموں وکشمیر“ نے حریت رہنماوں اور کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیاہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تحریک حریت جموں وکشمیر کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ اس وقت حریت رہنماوں اور کارکنوں سمیت پانچ ہزار سے زائد کشمیری مقبوضہ علاقے اور بھارت کی جیلوں میں بند ہیں جنہیں طبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکثر نظر بند مختلف عوارض میں مبتلا ہو چکے ہیں اور انکی صحت خطرناک حد تک گرچکی ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کیلئے گزشتہ 77برسوں سے ان پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری کسی صورت حق خود اردیت کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہونگے۔انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری نظر بند وں کی حالت زار کا نوٹس لیکر انکی رہائی کیلئے کردار ادا کرے۔