سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیرمیں نامعلوم مسلح افراد نے ضلع پلوامہ میں ایک غیر مقامی مزدور کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پریتم سنگھ نامی مزدور کو ضلع کے علاقے بٹ گنڈ ترا ل میں گولیاں مار ی گئیں۔ وہ بھارتی ریاست اتر پردیش کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ بھارتی فورسز اہلکاروں نے حملہ آوروں کو پکڑنے کیلئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔