سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک عدالت کے کمرے میں دھماکے کے باعث ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دھماکہ عدالت کے اس کمرے میں ہوا جہاں مختلف مقدمات کے ثبوت جمع تھے۔بتایا جاتا ہے کمرے میں ایک مقدمے میں ثبوت کے طور پر موجود ایک دستی بم اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ زخمی اہلکار کو ہسپتال داخل کر دیا گیا۔