متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان سے پولیو کامکمل خاتمہ سب کی ذمہ داری ہے۔ حنیف طیب

کراچی (پی پی آئی)سابق وفاقی وزیر اورپولیوکے خاتمہ کیلئے روٹری علماء کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ بچوں کو پولیوسے بچاؤ،حکومت کے ساتھ ساتھ،علمائے مشائخ،ڈاکٹرز،وکلاء،سماجی تنظیموں سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکی ذمہ داری ہے،والدین پولیوکے مرض کی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے،پولیو سے معذورہونے والا بچہ لاعلاج ہے،جب تک یہ بچہ زندہ رہے گا معذوری کی زندگی گزارے گا،صرف ویکسین کے ذریعے ہی اس بیماری سے حفاظت ممکن ہے،پوری دنیا سے پولیوکامرض کاخاتمہ ہوچکاہے، صرف افغانستان اورپاکستان میں پولیو مرض باقی ہے،55اسلامی ملکوں نے بھی اسی  ویکسین کے ذریعے پولیوکاخاتمہ ممکن بنایا۔ایک پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے جامع مسجدحضرت سیدمعصوم علی شاہ بخاری(صدر) میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجتماع سے مولانا عبدالحفیظ نے بھی خطاب کیا۔حافظ محمدوسیم قادری نے سلام پڑھا۔