کراچی (پی پی آئی)جاپان کے قونصل جنرل ہتھوری مسارونے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے جمعہ کی صبح صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا اور جاپان کے قونصل جنرل نے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو نومبر میں منعقد ہونے والے میلہ جاپان میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی دعوت بھی دی،شعبہ اطلاعات بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مطابقمیئر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے جاپان کے قونصل جنرل کو بلدیہ عظمیٰ کراچی آمد پر خوش آمدید کہا اور بتایا کہ کراچی کے شہری جاپانی ثقافت میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں لہٰذا فریئر ہال میں جاپان کا ثقافتی پروگرام منعقد کیا جائے تو بلدیہ عظمیٰ بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔