اسلام آباد (پی پی آئی)وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پرنیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ہفتہ کو غزہ کے جنگ سے متاثرہ لوگوں کے لیے امداد کی 13ویں کھیپ روانہ کی۔اس کھیپ میں ایک سو ٹن موسم سرما کے خیمے اور کمبل شامل تھے، جو غزہ کے لوگوں کے لیے اسلام آباد سے عمان (اردن) کے لیے روانہ کیے گئے تھے۔رخصتی کی تقریب اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقد ہوئی جس میں مشیر برائے قانونی امور بیرسٹر عقیل ملک، پاکستان میں فلسطین کے سفیر زہیر ایم ایچ درزید، این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور پاکستان کی مسلح افواج کے نمائندوں نے شرکت کی۔