شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر ماساتسوگو اسکاوا سے ملاقات

 اسلام آباد (پی پی آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کی حمایت کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی شراکت داری کو سراہا۔ہفتہ کو یہاں واشنگٹن ڈی سی سے موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشنگٹن میں ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر ماساتسوگو اسکاوا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیر نے اسلام آباد میں اے ڈی بی کے نئے دفتر کے آغاز کا بھی خیر مقدم کیا اور اے ڈی بی کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کو جلد حتمی شکل دینے کی امید ظاہر کی۔محمد اورنگزیب نے کیپٹل ایڈیکیسی فریم ورک کو مکمل کرنے اور پاکستان کو اگلے تین سالوں کے لیے ایکسپوزر کی حد سے زیادہ سرچارجز سے استثنیٰ دینے پر بینک کی تعریف کی۔انہوں نے قائی تعاون اور اسلام آباد میں اے ڈی بی کے نئے دفتر کی بروقت تکمیل کی اہمیت پر اتفاق کیا۔