مظفرآباد(پی پی آئی) آزاد جموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے انسپکٹر جنرل آزاد جموں وکشمیر پولیس رانا عبدالجبار نے ایوان صدر مظفرآباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل آزاد جموں وکشمیر پولیس رانا عبدالجبار نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزادجموں وکشمیر پولیس کی کار کردگی اور پیشہ وارانہ سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر صدر آزادجموں کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور انسپکٹر جنرل آزاد جموں وکشمیرپولیس رانا عبدالجبار کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔