پاکستان چین کی مارکیٹ میں پانڈا بانڈ متعارف کروانا چاہتا ہے، وزیرخزانہ

 اسلام آباد (پی پی آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں چین کے نائب وزیر خزانہ لیا من سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے چین کی حکومتکی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کا مقصد چینی مارکیٹ میں ایک افتتاحی پانڈا بانڈ متعارف کروانا ہے تاکہ پاکستان کے مالیاتی شعبے کو متنوع بنایا جا سکے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت چینی کارکنوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔فریقین نے آن لائن ادائیگیوں کے تصفیے اور دونوں ممالک کے ادائیگی کے نظام کے انضمام کی ضرورت پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 نظریاتی کارکنوں کی شکایات کا ازالہ نہ کیا  گیا توکوئٹہ میں احتجاج کرینگے:نثار یادگار سارنگزئی

Sun Oct 27 , 2024
کوئٹہ (پی پی آئی) پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی رہنما نثار یادگار سارنگزئی نے پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کے نظریاتی کارکنوں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے بصورت دیگر صوبائی دارالحکومت کے علاقے ریڈ زون میں احتجاجی دھرنا دینے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا […]