متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 نظریاتی کارکنوں کی شکایات کا ازالہ نہ کیا  گیا توکوئٹہ میں احتجاج کرینگے:نثار یادگار سارنگزئی

کوئٹہ (پی پی آئی) پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی رہنما نثار یادگار سارنگزئی نے پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کے نظریاتی کارکنوں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے بصورت دیگر صوبائی دارالحکومت کے علاقے ریڈ زون میں احتجاجی دھرنا دینے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ جب سے بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنی ہے پارٹی تنظیم سازی کے بجائے تنزلی کا شکار رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، پارٹی کے وزرا  اور ایم پی اے جان بوجھ کر پارٹی کارکنوں کو نظر انداز کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں، پارٹی کارکنوں کو وقت نہیں دیا جا رہا۔