اسلام آباد (پی پی آئی)گوگل کے نائب صدر اور حکومتی امور اور عوامی پالیسی کے عالمی سربراہ کرن بھاٹیہ نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران کرن بھاٹیہ نے پاکستان میں گوگل کی حالیہ سرگرمیوں اور مصروفیات کا ایک جائزہ پیش کیا اور ملک میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے اور ٹھوس اقتصادی شراکت کرنے کے انکے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ریجنل صدر برائے ویزا اینڈریو ٹورے سے بھی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران، وزیر خزانہ نے پاکستان کے ادائیگیوں کے نظام کو جدید بنانے کے عزم کو سراہا، جس میں ون لنک جیسے ملکی ادائیگی کے نظام کیلئے تعاون بھی شامل ہے۔