شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فتنہ اور فتنہ بازی ختم،اسٹاک مارکیٹ بلندیوں کو چھو رہی ہے:مریم نواز

 لاہور(پی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ دوسرے صوبے پنجاب حکومت کے منصوبے کاپی کررہے ہیں، کسان کیلئے صرف مسلم لیگ ن نے اقدامات کیے، تحریک انتشار کے دور میں اسٹاک مارکیٹ ڈوب رہی تھی، آج نواز شریف کی حکومت میں بلندی کے ریکارڈ توڑ رہی ہے، ن لیگ کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں،ہم نے عملی اقدامات کئے، گالم گلوچ کی سیاست اور خالی نعروں سے غریب کا پیٹ نہیں بھرتا، یہ فتنہ اور فتنہ بازی ختم ہو رہی ہے۔  محکمہ اطلاعات پنجاب کے مطابق حافظ آباد میں وزیراعلیٰ کسان کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ کسانوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشش کررہے ہیں، کسان کارڈ کے اجرا پر سب کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔