مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل برطانیہ کی مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا بھر میں مقیم کشمیری بالخصوص برطانیہ میں مقیم کشمیر ی مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو اْجاگر کرنے کے لئے اپنی کوششیں مزیدتیز کریں کیونکہ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے اور کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کر لئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل برطانیہ کے کنونیئر چوہدری ماجد اسماعیل کی قیادت کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل برطانیہ کے وفد سے ایوان صدر مظفرآباد میں ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر ملاقات میں کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر بیرسٹر کرامت حسین، کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل مڈ لینڈ کے صدر چوہدری خادم حسین اورسابق مشیر چوہدری شعبان بھی موجود تھے۔