کراچی (پی پی آئی) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی نے اپنی سابق طلباکے نو ارکان کو ان کی پیشہ ورانہ کامیابیوں اور کمیونٹی میں شراکت کے لیے اعزاز دینے کے لیے ایلومنائی ایکسیلنس ایوارڈز کی میزبانی کی۔ IBA کے BoG کے ممبران، سینئر فیکلٹی، ڈینز اور سٹاف ممبران نے تقریب میں شرکت کی۔430 سرکردہ تنظیموں کے 650 سے زائد سابق طلبااور مہمان گریجویٹس کی کامیابیوں کا جشن منانے کے لیے جمع ہوئے۔تقریب کی میزبانی ملاحت اعوان، ڈائریکٹر، ایلومنائی افیئرز نے کی، جنہوں نے ایوارڈز کی تقریب میں مہمانوں کا خیرمقدم کیا جبکہ سابق طلبا کے نمائندے محمد سہیل نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ تقریب کا اختتام عشائیہ اور نیٹ ورکنگ کے ساتھ ہوا۔