کراچی(پی پی آئی)المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے زیراہتمام المصطفیٰ میڈیکل سینٹرگلشن اقبال میں 28اکتوبر سے 5نومبر تک آنکھوں کے فری آپریشن کیمپس کاانعقادکیاگیا۔روزانہ صبح نوبجے سے دوپہر ایک بجے تک آنکھوں کے امراض اوربینائی کے مسائل سے دوچارمریضوں کااوپی ڈی میں معائنہ جارہاہے اورجن کاموتیاپک چکاہے اُن مریضوں کافری آپریشن کئے جارہے ہیں۔اس موقع پر المصطفیٰ کے صدرڈاکٹرعبدالرحیم،معین خان،عبدالغفارسعیدی نے مریضوں کی خیریت دریافت کی ڈاکٹرعبدالرحیم نے بتایا کہ یہ آپریشنزترکیہ کے سماجی ادارے حیرات کے تعاون سے کئے جارہے ہیں۔