دنیا بھر میں مقیم کشمیری 6نومبر کو ”یوم شہدائے جموں“ منائیں گے

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری 6نومبر کو ”یوم شہدائے جموں“اس عزم کی تجدید کے ساتھ منائیں گے کہ وہ شہداء  کے مشن کو اپنے ناقابل تنسیخ حق، حق خود اراداریت کے حصول تک جاری رکھیں گے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کی فورسز، بھارتی فوجیوں اور ہند و انتہا پسندوں نے جموں کے مختلف علاقوں میں نومبر 1947کے پہلے ہفتے میں لاکھوں کشمیری مسلمانوں کو اس وقت شہید کردیاتھا جب وہ پاکستان ہجر ت کر رہے تھے۔ کشمیری ہر برس 6نومبر کو یوم شہد جموں منا کر شہداکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اوردنیا بھر میں یوم شہدائے جموں شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں 12سال بعد دوبارہ پیس میکر لگانے کا آغاز

Sun Nov 3 , 2024
کراچی (پی پی آئی   )بلدیہ عظمیٰ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں 12سال کے وقفے کے بعد دوبارہ مستقل پیس میکر لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے اور پہلے مریض کو کامیابی کے ساتھ پیس میکر لگا دیا گیا ہے،  میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج ہم اس قابل ہیں […]