آؤٹ آف ا سکول چلڈرن  لٹریسی ریٹ2030 تک 100 فیصد پر لایا جائے:رانا سکندر حیات

لاہور(پی پی آئی)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت محکمہ لٹریسی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نان فارمل سکولوں کی استعداد کار بڑھانے سمیت دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ کم شرح تعلیم والے ایریاز کو ٹارگٹ کر کے موثر اسٹریٹیجی بنائی جائے اور 2030 تک آؤٹ آف سکول چلڈرن کی تعداد زیرو کرتے ہوئے لٹریسی ریٹ 100 فیصد پر لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نان فارمل سکولوں کو جلد ٹیبلٹس بھی دئیے جا رہے ہیں۔ وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ 470 نان فارمل لٹریسی سنٹرز میں سکلز پروگرام چل رہا ہے۔ سیکرٹری لٹریسی نے بتایا کہ اڈلٹ لٹریسی کیلئے خصوصی ایپ بھی بنائی جا رہی ہے جسے بالغ افراد آن لائن استعمال کر کے تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ اس ضمن میں ایپ کیلئے سیلولر کمپنی سے ڈیٹا بھی لے کر دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

یونیسکو اور پی ٹی وی ہوم کی دستاویزی سیریزکی تقریب رونمائی کل منعقد ہو گی

Mon Nov 4 , 2024
کراچی(پی پی آئی)پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر میں یونیسکو اور پی ٹی وی ہوم کے اشتراک سے تیار کی گئی دستاویزی سیریز “ہیریٹیج ان ینگ ہینڈز” کی تقریب  رونمائی  بدھ 6نومبر کو منعقد ہو گی۔ دستاویزی سیریز  میں پاکستان کے شاندار ثقافتی ورثے کی حفاظت اور پائیدار ترقی  میں نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کیا گیا ہے۔ 10 اقساط پر […]