کراچی(پی پی آئی)پولیو کے خاتمے کیلئے وزیراعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ آئندہ سال کے وسط تک پولیو فری پاکستان کا ہدف حاصل کرلیں گے۔ریڈیو پاکستان کے مطابق عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے پروگرام کو مکمل طور پر نئی شکل دی گئی ہے جس کا مقصد آئندہ سال کے وسط تک پاکستان کو پولیو سے پاک بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیوپروگرام کے تمام شعبوں کی نگرانی اور آپریشنز کو تبدیل کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے نئی حکمت عملی کا مقصد وفاقی’ صوبائی اور ضلعی حکام کو ایک مربوط کوشش کے تحت اکٹھا کرنا ہے۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ملک کو پولیو سے پاک کرنے کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔