قومی انڈر23 باسکٹ بال ٹورنامنٹ کاکراچی میں آغاز

کراچی: قومی انڈر23 باسکٹ بال ٹورنامنٹ کاکراچی میں آغاز ہوگیا ، کھلاڑیوں اورآفیشلزکا کہنا ہے کہ حکومت سرپرستی کرے تو عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ شہر قائد میں ٹورنامنٹ کے پہلے روزدو میچوں کے فیصلے ہوئے۔ پہلے میچ میں آرام باغ کلب نے منوڑہ کلب کودلچسپ مقابلے کے بعد 39-35پوائنٹس سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں ڈاو کلب نے باونس کلب کے خلاف 31-47 سے کامیابی حاصل کی۔ اس سے پہلے مہمان خصوصی تسلیم احمد نے ایونٹ کا افتتاح کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کو فروغ دے کرشہرقائد اورپاکستان کا مثبت تصوراجاگرکیا جاسکتا ہے۔ چیمپئن شپ میں شریک کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ محدود وسائل کے باوجود وہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ پانچ روزہ مقابلوں میں شہر بھر سے آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ایونٹ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

Next Post

سرمائی اولمپکس میں حصہ لینے والی قومی اسکیئر محمد کریم سوچی پہنچ گئے

Thu Feb 6 , 2014
کراچی: قومی اسکیئر محمد کریم سرمائی اولمپکس میں شرکت کے لئے روس کے شہر سوچی میں پہنچ گئے ۔کریم پاکستان کے واحد ایتھلیٹ ہیں جو میگا ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کریں گے ۔کریم جائنٹ سلالم ایونٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔اسکی فیڈریشن آف پاکستان کے ترجمان عبیدالرحمن عباسی کے مطابق گلگت بلتستان کے گاﺅں نلتر سے تعلق […]