شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے بہت بڑا چیلنج  ہے:احسن اقبال

اسلام آباد(پی پی آئی)منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے پانی کی کمی اور غذائی قلت کے مسائل سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی اہمیت پر زور دیا ہے۔انہوں نے پیرکے روزاسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلی کو پاکستان کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا وقت کا تقاضا ہے کہ ہمیں سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آگے بڑھنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں بہت کم حصہ ہے تاہم ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے ہم بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔احسن اقبال نے ملک کے آبپاشی کے نظام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے حکومت کی کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے معاشی چیلنجز کے باوجود رواں مالی سال میں محکمہ آبی وسائل کیلئے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کا بارہ فیصد سے زائد حصہ مختص کیا ہے۔