شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیرکے صحافی مشکل حالات میں پیشہ وارانہ فرائض انجام دینے پر مجبور

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں صحافی انتہائی مشکل حالات میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض انجام دے رہے ہیں، انہیں سچائی سامنے لانے اور زمینی حقائق کی رپورٹنگ پر شدید نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے صحافیوں کے خلاف جرائم سے استثنیٰ کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں میڈیا کا گلا گھونٹنے کے لیے کالے قوانین اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ عرفان معراج، ماجد حیدری اور سجاد گل جیسے ممتاز کشمیری صحافیوں کو اس وقت کالے قوانین کے تحت نظربندی کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ صحافیوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں 05 اگست 2019 کے بعد سے کئی گنا اضافہ ہوا ہے جب بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے علاقے کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر دی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں 1989 سے اب تک کئی صحافی مارے جاچکے ہیں۔ صحافیوں کو پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی پر ہراساں اور اغوا کیا جاتا ہے، انہیں دھمکیاں دی جاتی ہیں اور تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔بی جے پی حکومت نے 2014میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے مقبوضہ جموں وکشمیر اور بھارت میں 20 سے زائد صحافیوں کو گرفتار کیا ہے، جن میں آصف سلطان، فہد شاہ، عرفان معراج، ماجد حیدری، سجاد گل، منان ڈار، قاضی شبلی، کامران یوسف، بلتیج پنوں، سنتوش یادو، سومارو ناگ، سریندر سنگھ، ونود ورما، آنند تیلٹمبڈے، گوتم نولکھا، صدیق کپن، تنویر وارثی، آشوتوش نیگی، پربیر پورکایست، راجیو شرما، محمد جمال الدین، وسیم اکرم تیاگی اور ذاکر علی تیاگی شامل ہیں