ڈیڑھ ماہ تک عمران خان کے کیسز ختم ہوجائیں گے:بیرسٹر سیف

 ایبٹ آباد(پی پی  آئی) خیبر پختونخوا حکومت  کے ترجمان بیر سٹر سیف نے کہا ہے کہ کہ ڈیڑھ ماہ تک بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے تمام کیسز ختم ہوجائیں گے۔ مشیر اطلاعات نے ایبٹ آباد یونین آف جرنلٹس سپورٹس گالا افتتاحی تقریب میں میڈیا سے بات چیت  کرتے ہوئے یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ حکومت ظلم و جبر کرکے تھک چکی ہے،جیل میں قید عمران خان کو توڑنے کی حکومتی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت پی آئی اے خریداری کر سکتی ہے،معاشی طور پر حکومت مضبوط ہے،پی آئی اے کو باہر فروخت کرنے سے بہتر ہے پاکستان میں ہی رہے۔   مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ بشری بی بی کی رہائی عدالت کے حکم پر ہوئی کیسز اب بھی چل رہے ہیں،صوبائی لیول پر ہم بجلی کی قیمت کم کریں گے،صوبہ کی معاشی حالت بہتر کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آرفن فیملی سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ 3 ہزار سے زائد بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ

Sat Nov 2 , 2024
حیدر آباد(پی پی آئی)الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے تحت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ تین ہزار سے زائد بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق الخدمت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر،ٹنڈومحمدخان اور خیرپورکلسٹرسمیت سندھ بھرکے 3ہزار 4سوسے زائد باہمت بچوں اور ان کی ماؤں کی سالانہ ہیلتھ اسکریننگ کی گئی۔ ترجمان الخدمت فاؤنڈیشن سندھ […]