چینی باشندوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ، اے لیول میں تبدیل

لاہور(پی پی آئی) پنجاب بھر میں کام کرنیوالے چینی باشندوں کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے اسے  اے لیول میں تبدیل کردیا ہے اور تمام غیر ملکیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بغیر اطلاع دیئے غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں تاکہ ان کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق چین کی جانب سے پاکستان میں کام کرنیوالے اپنے شہریوں کی سکیورٹی پر اٹھائے گئے سوالات پر حکومت نے چینی شہریوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے میں مدد مل سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے راجہ محمد فاروق حیدر کی ملاقات

Fri Nov 1 , 2024
 مظفر آباد/آزادجموں وکشمیر (پی پی آئی)صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے درمیان آزادکشمیر کی سیاسی […]