پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کاریز میں واٹر سپلائی سکیم کے بورنگ پائپ سے4 سالہ بچے کی لاش برآمد

کوئٹہ (پی پی آئی) چمن کے علاقے انزرگئی کاریز میں واٹر سپلائی سکیم کے بورنگ پائپ سے 33 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد جمعہ کو چار سالہ بچے کی لاش برآمد کر لی گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق پڑوسی ملک افغانستان کی سرحد سے متصل شہر چمن کے علاقے انزرگئی کاریز میں واٹر سپلائی سکیم کے بورنگ پائپ میں گرنے والے 04 سالہ مطیع اللہ نامی بچے کی لاش 33 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد نکال لی گئی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اگر پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی-پی ڈی ایم اے بلوچستان کی ریسکیو ٹیمیں بروقت پہنچ جاتیں تو بچے کو زندہ نکالا جا سکتا تھا۔