سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ریاست جوناگڑھ پر غاصبانہ بھارتی قبضہ کے خلاف 9نومبر یوم سقوط جونا گڑھ منایا جائے گا

کراچی (پی پی آئی) ریاست جوناگڑھ پر غاصبانہ بھارتی قبضہ کے خلاف 9نومبر یوم سقوط جونا گڑھ  منایا  جائے گا یہ فیصلہ نواب جوناگڑھ علی مرتضیٰ خانجی کی زیر صدارت اہم اجلاس لمیں کیا گیا جس میں تقریب  کی تیاریوں کوحتمی شکل دی گئی،جوناگڑھ ہاؤس کے سیکریٹری انفارمیشن عمران مہر کے مطابقاجلاس میں طے پایاکہ 9نومبر 1947کو ریاست جوناگڑھ پربھارتی جارحانہ قبضہ کے خلاف 9نومبر2024 کوجوناگڑھ ہاؤس میں سقوط جوناگڑھ کی تقریب منعقد کی جائے گی۔تقریب میں گورنرسندھ وصوبہ کی ممتازمعززشخصیات،میڈیانمائندوں اورجوناگڑھ سے وابستہ جماعتوں کے عہدیداران وعمائدین کومدعوکیاجائے گا۔ قاضی مصطفی، عقیل لودھی اور بشیرمنشی نے یوم سقوط جوناگڑھ کی اہمیت پرروشنی ڈالی۔اس موقع پریوسف شیخ،ایازمنشی،سعید کھوکھر،عامرالامین عرب،وسیم حفیظ بلوچ،ورکنگ کمیٹی ممبران فائز تھیم،عدنان یافائی،راشد عرب اورصمد بھی موجود تھے۔