سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دہشت گردوں کے خلاف ہمارا عزم کمزور نہیں ہوا مقابلہ کریں گے’سرفراز بگٹی

کوئٹہ(پی پی آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے ایک بار پھر معصوم بچوں کو سافٹ ٹارگٹ سمجھ کر نشانہ بنایا واقعہ پر دکھی ضرور ہیں لیکن دہشت گردی  کے خلاف ہمارا عزم کمزور نہیں ہوا دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے اور ایسی بزدلانہ حرکتوں سے خوفزدہ ہوکر اپنے تعلیمی ادارے ویران نہیں ہونے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج کوئٹہ میں طالبات کو لیپ ٹاپ فراہمی کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے گرلز کالج میں ہائی ٹیک لیب کے قیام، بچیوں کو 50 پنک اسکوٹیز اور میرٹ پر مزید لیپ ٹاپ کی فراہمی کا اعلان بھی کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پروفیسر ناظمہ طالب سے منسوب فیکلٹی بلاک کی تعمیر پر بھی جلد کام شروع کردیا جائے گا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ  بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن کا ہے ہمیں رشوت خوری اور کرپشن کو روک کر ترقی کے ثمرات عام بلوچستانی تک پہنچانے ہوں گے گڈ گورننس کے ذریعے سرکاری اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرکے ہی مسائل کا پائیدار حل ممکن ہے روز اول ہم نے اسمبلی فلور پر واضح کیا تھا کہ بلوچستان میں اب  کوئی نوکری نہیں بکے گی الحمدللہ ہم اپنی پختہ کمٹمنٹ پر قائم ہیں اور ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کرپشن کی روک تھام کیلئے اقدامات کو بار آور بنایا جائے،