ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گوادر ماسٹر پلان پر عملدرآمد کیلئے جامع لائحہ عمل تیار کرنے اور مزید منصوبے شروع کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(پی پی آئی)منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے گوادر کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مقام بنانے کیلئے نجی و سرکاری شراکت داری کے ذریعے مزید منصوبے شروع کرنے پر زور دیا ہے۔وہ اسلام آباد میں گوادر فری زون کی ترقی کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ریڈیو پاکستان کے مطابق احسن اقبال نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ چائنہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے ساتھ معاہدوں کے مطا بق گوادر فری زون کے زمینی تنازعات کو تیزی سے حل کریں۔انہوں نے ایم ایٹ موٹر وے کو رواں سال دو حصوں میں مکمل کرنے کیلئے مختص فنڈز فوری جاری کرنے کی ہدایت کی۔وفاقی وزیر نے کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کو گوادر پورٹ کی بجلی کی فراہمی کے نظام میں بہتری کیلئے زیر التوا  ٹرانسمیشن لائنوں کو تین ماہ کے اندر مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔وزیرمنصوبہ بندی نے آئندہ تین سالوں میں گوادر ماسٹر پلان پر عملدرآمد کیلئے ایک جامع لائحہ عمل تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔