شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر مبینہ خودکش حملہ، خاتون سمیت 21 افراد جاں بحق، 30زخمی

کوئٹہ (پی پی آئی) کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر مبینہ خودکش حملے میں خاتون سمیت 21 افراد جاں بحق اور 30??زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکا ریلوے اسٹیشن کوئٹہ کے ٹکٹ ہاؤس کے قریب ہوا۔ لاشوں اور زخمیوں کو سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ پہنچایا گیا۔ کوئٹہ کے سنڈیمن پراونشل ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل نے بتایا کہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، دھماکے کے زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اضافی ڈاکٹروں اور عملے کو بلایا گیا ہے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے بتایا کہ دھماکے میں ایک خاتون سمیت 21 مسافر جاں بحق ہو گئے۔ ایس ایس پی ریلوے پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکا خودکش حملہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔