کپواڑہ میں بھارتی فوجی میجر نے خودکشی کرلی، کشتواڑ میں ویلج ڈیفنس کے دوگارڈقتل

سری نگر،جموں /مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ  جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کے ایک افسر نے خودکشی کر لی ہے جبکہ  ضلع کشتواڑ میں نامعلوم مسلح افراد نے ویلج ڈیفنس گروپ کے دوگارڈز کو قتل کردیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجی میجر نے ضلع کے علاقے ٹنگدارمیں اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کی۔ جنوری 2007سے مقبوضہ کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروں کی تعدادبڑھ کر 611ہو گئی ہے۔ ضلع کشتواڑ میں نامعلوم مسلح افراد نے ویلج ڈیفنس گروپ کے دوگارڈز کو قتل کردیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے میڈیا کو بتایاہے کہ یہ واقعہ کشتواڑ کے جنگلات میں پیش آیاہے۔ ویلج ڈیفنس گارڈز کی لاشیں ابھی تک برآمدنہیں ہو سکی ہیں۔بھارتی فورسز نے لاشوں کی تلاش اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں بڑے پیمانے پرتلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

قراردادکے ذریعے دنیا کو بتادیا کہ کشمیری عوام کیا چاہتے ہیں:عمر عبداللہ

Fri Nov 8 , 2024
سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ کشمیر اسمبلی میں مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کی بحالی سے متعلق قرارداد کی منظور ی کے ذریعے دنیاخصوصا بھارتی حکومت پر واضح کردیاگیاہے کہ کشمیری عوام کیا چاہتے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیر اسمبلی میں بدھ کو ایک قرارداد منظور کی […]