ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 خشک سالی کے باعث مقبوضہ کشمیر میں زعفران کی پیداوار میں کمی 

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر میں زعفران سے وابستہ کسانوں نے رواں برس زعفران کی پیداوار میں کمی کی شکایت کی ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع پلوامہ کے علاقے پامپور میں کسانوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ رواں برس کی زعفران کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں کم ہے۔ انہوں نے پیداوار میں کمی کی وجہ ستمبر اور اکتوبر میں کم بارشوں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے تقریبا چودہ برس قبل کئی بورویل تعمیر کیے تھے لیکن انہیں تاحال فعال نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی زعفران کی کاشت کیلئے ایک سنگین چیلنج ہے لہذا آبپاشی کی سہولیات فراہم کرنا ضروری ہے تاکہ کسان اس چیلنج کا مقابلہ کر سکیں۔ انہوں نے نیشنل زعفران مشن کے تحت تعمیر کیے گئے بور ویل فوری طور پر فعال کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ غلام احمد گنائی نامی ایک کسان نے کہا کہ اس سال تازہ پھولوں کی مقدار پچھلے سال کے مقابلے میں کم ہے، خشک سالی کی وجہ سے اس برس پیداوار کم رہی، حکومت نے 14برس پہلے بورویل کھودے تھے لیکن انہیں آج تک فعال نہیں کیا گیا۔ محمد اشرف گنائی نامی ایک اور کسان نے کہا کہ نئی نسل زعفران کی کاشت سے دورہو رہی ہے کیونکہ اس کی پیداوار اب نہایت کم ہورہی ہے۔