ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں خصوصی حیثیت کی بحالی کے معاملے پر شدید ہنگامہ آرائی

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر کی نام نہاد اسمبلی میں آج خصوصی حیثیت کی بحالی کے معاملے پر شدید ہنگامہ آرائی ہوئی۔ بھارتی پارلیمنٹ کے رکن انجینئر عبدالرشید کے بھائی خورشید احمد شیخ نے ایوان میں ایک بینر لہرایا جس پر دفعہ 370 اور 35اے کی فوری بحالی کا مطالبہ درج تھا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حزب اختلاف بی جے پی کے ارکان نے دفعہ 370کی بحالی شدید مخالفت کی۔ اس موقع پر حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے ارکان کے درمیا ن انتہائی تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔جب بی جے پی ایم ایل اے اور قائد حزب اختلاف سنیل شرما قرارداد کی مخالفت میں بول رہے تھے تو خورشید شیخ بینر لے کر ایوان میں داخل ہوئے۔ بی جے پی ارکان نے خورشید شیخ کوگھیر لیا جس سے مزید انتشار پھیل گیا۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے اجلاس عارضی طور پر ملتوی کردیا۔یاد رہے کہ بدھ کے روز اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں دفعہ 370کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔