پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت سے چینی سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات

لاہور(پی پی آئی)پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت چوہدری شفیع حسین سے چینی سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی۔وفد نے پنجاب کے صحت، تعلیم، زراعت اور الیکٹرک وہیکل (EV) کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور تعاون کو فروغ دینے کے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔حکومت پنجاب کے ترجمان کے مطابق انہوں نے پنجاب میں الیکٹرک وہیکل اسمبلی پلانٹ اور کیمیکل مینوفیکچرنگ کی سہولیات کے قیام میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔ اس موقع پر ہواوے گروپ نے  260,000 پاکستانی طلبا کو  تربیت دینے  کا اعلان کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ہزار گنجی اور خرخاسہ سمیت ضلع کوئٹہ میں جنگلی پرندوں کے شکار پر پابندی

Thu Nov 7 , 2024
کوئٹہ (پی پی آئی) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد نے ہزار گنجی اور خرخاسہ سمیت ضلع کوئٹہ میں جنگلی پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کردی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے دفتر سے 07 نومبر 2024 کو جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی اور خرخاسہ سمیت ضلع کوئٹہ میں جنگلی پرندوں […]