چاغی (پی پی آئی)ڈپٹی کمشنر چاغی ڈاکٹر عتیق الرحمان شاہوانی نے ضلع بھر میں جنگلی پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر چاغی کے دفتر سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ضلع چاغی میں جنگلی پرندوں کے شکار پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ خلاف ورزی پر غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے، گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی اور غیر قانونی شکار کا سامان ضبط کیا جائے گا۔