پی جی اے گالف چیمپئن شپ:امریکا کے کرس کرک کی تیسرے راﺅنڈ میں برتری

ہوائی: ہوائی میں ہونیوالی پی جی اے گالف چیمپئن شپ کے تیسرے راونڈ میں امریکہ کے کرس کرک نے نمایاں برتری حاصل کر لی۔ہوائی میں جاری گالف چیمپئن شپ کے تیسرے راونڈ میں کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنسسز دکھائیں۔امریکہ کے کرس کیرک نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہم وطن حریف کھلاڑی ہیرس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی۔کرس کیرک کو ہیرس کے خلاف ایک سٹروک کی برتری حاصل ہوئی۔امریکی گالفر اس سے پہلے گزشتہ سال نومبر میں پی جی اے ٹور ٹائٹل کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ایونٹ میں امریکہ ہی کے زیچ جونسن کی تیسری پوزیشن رہی۔

Next Post

سابق عالمی چیمپئن سیباسٹین لوب کی ڈاکار ریلی کے شرکاءسے ملاقاتیں

Mon Jan 13 , 2014
بیونس آئرس: ارجنٹائن ڈاکار ریلی ریسٹ ڈے پر سیباسٹین لوب نے شرکاءسے ملاقات کی۔ورلڈ ڈاکار ریلی کے ریسٹ ڈے میں ڈرائیورز اور رائیڈرز سے ملاقات کرنے سابق عالمی چیمپئن سیباسٹین لوب ارجنٹائن پہنچ گئے۔ارجنٹائن کے صحراوں پر ڈاکار ریلی کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔سابق ورلڈ کار ریلی چیمپئن نے ریلی میں شریک ڈرائیورز اور رائیڈرز […]